Friday, February 2, 2024

‏کہ اپ اپنے بچوں کو یوٹیوب کے اوپر غیر اخلاقی ویڈیو سے بچانا چاہتے ہیں

 

‏کہ اپ اپنے بچوں کو یوٹیوب کے اوپر غیر اخلاقی ویڈیو سے بچانا چاہتے ہیں 


 ہم اپ کو یوٹیوب ایپلیکیشن YouTube appکے حوالے سے ایسی خفیہ سیکرٹ سیٹنگز Settingsکے بارے میں بتائیں گے جو شاید اپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے  


👇

یہ سیٹنگ اپنے تمام دوستوں کے ساتھ بھی ٹویٹ کو ری پوسٹ کر کے کریں کیونکہ بہت سارے لوگوں کو یہ پرابلم ہوتی ہے کہ وہ  چاہتے ہیں اپنے بچوں کو وغیرہ اخلاقی ویڈیو سے بچائیں

‏اگر اپ اپنے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں ایسے چھوٹے بچے جو یوٹیوب اکثر استعمال کرتے ہیں یا تو اپ کے موبائل فونmobile phone  پہ یا ان کے پاس اگر سیپریٹ موبائل فون ہے تو اپ ایک سیٹنگsetting  کو ان کر کے اپنے بچوں کو غیر اخلاقی ویڈیوز سے بتا سکتے ہیں

 جی  اپ بالکل سمجھ چکے ہوں گے کہ میں کن غیر اخلاقی ویڈیوز کی بات کر رہا ہوں ایسی ویڈیوز جو اپ کے بچوں کے لیے مناسب نہیں ہے تو اپ اپنے بچوں کو بچانے کے لیے ایک ایسی سیٹنگ کو ان کر سکتے ہیں


 سیٹنگ کو on کرنے کے لیے اپ اپنے موبائل میں موجود یوٹیوب ایپلیکیشن کو اوپن کر لیں اس کے بعد اپنی پروفائل فوٹوprofile photo  پر کلک کریں جو کہ اپ کو ایک گول دائرے میں نظر ارہی ہوگی اس کے بعد یہاں سے اپ سیٹنگز پر کلک کریں جب اپ سیٹنگز پر کلک کریں گے تو سارے اپشنز اپ کو نظر ائیں گے یہاں پر اپ نے سمپلی جنرل general  پر کلک کر دینا ہے تو سب سے اخر میں اپ کوrestricted mood  اپشن نظر ا رہا ہوگا اپ نے اس کو سمپلی ان کر دینا ہے اب اپ کو کوئی بھی کسی قسم کا بھی میچور کنٹینٹ نہیں دکھایا جائے گا اور اپ کے بچے مکمل طور پر اس سے محفوظ رہ پائیں گے 


پوسٹ اچھی لگی ہے تو لازمی کمنٹ کریں اور اکاؤنٹ کو فالو کریں

Thursday, January 25, 2024

لونگ کے 10 چونکا دینے والے فائدے جانتے ہیں؟ جان لیں کیونکہ اس کے استعمال سے آپ بھی ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں

 ‏لونگ کے 10 چونکا دینے والے فائدے جانتے ہیں؟ جان لیں کیونکہ اس کے استعمال سے آپ بھی ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں 



لونگ کے 10 چونکا دینے والے فائدے جانتے ہیں؟ جان لیں کیونکہ اس کے استعمال سے آپ بھی ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں


لونگ ایک خشک ان کھلا پھول یعنی کلی ہوتی ہے جسے ایک خوبصورت درمیانے قد کے سدا بہار درخت سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ لونگ کے فوائد بھی بیشمار ہیں۔ یہ درخت قد میں سیدھے تنے کے ساتھ دس سے بارہ میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کے پتے لمبے ، نو کیلے اور خوشبودار ہوتے ہیں۔ درخت پر نو برس کی عمر میں پھول آتے ہیں۔ لونگ کا پھول آدھا انچ کے قریب لمبا اور خوشبودار ہوتا ہے۔

لونگ چین اور برصغیر میں دوہزار سال سے زیر استعمال ہے۔ یہ گرم مسالوں میں شامل کئے جانے سے لے کر دانتوں کے امراض تک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سانس کی بو دور کرنے کے لئے بھی لوگ اسے چباتے ہیں ۔ ایران اور چین میں اسے قوت باہ کا محرک قرار دیا جاتا ہے۔ لونگ کا درخت ملوکہ زنجبار کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ چینیوں نے تیسری صدی قبل مسیح میں اس مسالے کا استعمال شروع کیا تھا۔ الیگزینڈریا میں لونگ کو دوسری صدی عیسوی میں درآمد کیا گیا ۔ چوتھی صدی میں یہ پورے بحر روم کے علاقے میں متعارف ہو چکا تھا۔ آٹھویں صدی تک سارے یوروپ میں اسے استعمال کیا جانے لگا ۔ آج کل زنجبار لونگ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ کیمیائی تجزیئے کے مطابق لونگ میں کاربوہائیڈریٹس ، رطوبت، پروٹین، اڑجانے والا تیل ، ایتھر کا جوہر ( چکنائی) خام ریشہ اور معدنی مادے ہوتے ہیں۔ ہائیڈروکلورک ریبو فلاوین۔ نایا سین ، وٹامین سی اور اے بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کی غذائی صلاحیت ایک سوگرام میں 430کیلوریز ہیں۔


فوائد اور استعمال


لونگ میں بہت سی طبی خوبیاں ہیں۔ یہ محرک ہوتا ہے۔ تشنج اور اینٹھن کے دوروں کو کم کرتا ہے۔ معدے سے ریاح کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لونگ کو دوا کے طور پر کئی صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جن میں جوشاندہ اور سفوف دونوں شامل ہیں۔ لونگ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون کی گردش کو مستحکم کرتے ہیں اور جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھتے ہیں ۔ لونگ کا تیل بیرونی مالش کے ذریعہ جلد کو نئی زندگی دیتا ہے۔ اس کی مالش سے حدت اور سرخی پیدا ہوتی ہے۔ لونگ کے فوائد یہ بھی ہیں: یہ مقوی معدہ ، دافع تشنج محرک جگر اور گردہ ہوتا ہے۔ قبض کشا اور جلاب آور ادویات میں اسے ملا کر استعمال کرنے سے دیگر جلاب آور ادویات کی طرح پیٹ درد نہیں ہوتا ۔ لونگ سے نکلنے والا تیل بھی لونگ جیسے اوصاف رکھتا ہے۔ تین سے پانچ بوند تک کھانے سے پیٹ درد ، اپھارہ، بد ہضمی اور قے وغیرہ کو دور کرتا ہے۔


نظام ہضم کی خرابیاں


لونگ انزائمز کا بہاؤ تیز کرتا ہے۔ چنانچہ نظام ہضم بہتر ہو جاتا ہے اسے معدے کی متعدد تکالیف اور بدہضمی میں بے تکلفی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ خشک لونگ کا سفوف شہد کے ساتھ ملا کر چاٹنے سے قے اور متلی رک جاتی ہے۔ لونگ کا بے حس کرنے کا عمل غذا کی نالی اور معدے کو سن کر دیتا ہے۔ چنانچہ قے رک جاتی ہے۔


ہیضہ


لونگ کا استعمال ہیضہ کے تدراک میں بہت کامیاب ہے۔ چار گرام لونگ اگر تین لیٹر پانی میں اس وقت تک ابالے جائیں کہ آدھا پانی اڑ جائے تو بقیہ پانی کو گھونٹ پیا جائے تو ہیضہ کی شدید علامتیں ختم ہو جاتی ہیں۔


کھانسی


لونگ کا ایک دانہ خوردنی نمک ( چٹکی بھر ) ساتھ چبایا جائے تو بلغم کے اخراج میں آسانی ہو جاتی ہے۔ گلے کی خراش کم ہو جاتی ہے۔ اور کھانسی رک جاتی ہے۔ حلق کی سوزش بھی اس سے ختم ہو جاتی ہے۔ حلق کی سوزش اور بلغم کے اجتماعی سے پیدا ہونے والی کھانسی کے علاج کے لئے جلا ہوا لونگ چبانا بھی اکسیر ہے۔ لونگ کے تیل کے تین سے پانچ قطرے شہد اور لہسن کی ایک تری کے ساتھ کھانا اینٹھن والی کھانسی کی اذیت سے نجات دلاتا ہے۔ یہ کھانسی تپ دق دمہ اور پرونکائٹس میں ہوتی ہے۔ یہ دوا روزانہ ایک بار رات کو بستر پر جانے سے پہلے استعمال کرنا چاہئے۔


دمہ


لونگ دمہ کا بھی موثر علاج ہے۔ 6 عدد لونگ 30ملی لیٹر پانی میں ڈال کر ابالنے سے جوشاندہ تیار ہو جائے گا۔ اس میں ایک چمچہ شہد ڈال کر چائے کا ایک چمچہ جوشاندہ روزانہ تین بار پینے سے بلغم کا اخراج تیز ہو جاتا ہے۔ اور دمہ سے افاقہ ہوتا ہے۔


دانتوں کی بیماریاں


دانت درد میں لونگ کا استعمال درد کافور کردیتا ہے۔ اس کے جراثیم کش اجزاء دانتوں کی انفیکشن بھی ختم کر دیتے ہیں۔ متاثرہ دانت کے خلا میں لونگ کا تیل لگانے سے درد ختم ہو جاتا ہے لونگ چوسنے سے بھی گلے کے امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔


کان کا درد


ایک لونگ کا دانہ تلوں کے تیل میں ( ایک چائے کا چمچہ ) گرم کر کے تین سے پانچ قطرے کان میں ڈالنے سے کان کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

‏سر درد


نمک دودھ اور پسے ہوئے لونگ کا لیپ پیشانی پر لگانے سے سر درد کا خاتمہ ایک پرانا گھریلو ٹوٹکا ہے ،نمک رطوبت کشید کر کے تناؤ کم کرتا ہے۔


دیگر استعمال


لونگ کا استعمال کھانوں اور پکوانوں میں بہت عام ہے۔ اسے پان سپاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بخار کے بعد لونگ چرائتا ملاکر مریض کو کھلانے سے بھوک جلد بڑھ جاتی ہے اور مریض کی کمزوری جلد رفع ہو جاتی ہے۔ لونگ مقوی باہ ہے۔ اعصاب کو بھی طاقت دیتا ہے۔


یہ تمام نسخے استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا معالج سے لازمی رابطہ کریں 

کیونکہ بہت سارے لوگوں کو بہت ساری امراض ہوتے ہیں اس لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بھی لازمی ہے

Monday, January 8, 2024

کیا آپ بھی روزانہ پیٹرولیم جیلی استعمال کرتے ہیں؟ تو جان لیں اس سے ہونے والے وہ حیران کن نقصانات جو پہلے آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

 

‏کیا آپ بھی روزانہ پیٹرولیم جیلی استعمال کرتے ہیں؟ تو جان لیں اس سے ہونے والے وہ حیران کن نقصانات جو پہلے آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے 

سردی کا موسم آتے ہی ہر گھر میں ویزلین کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے، پھر چاہے جلد خُشک ہو یا پھر میک اپ کے بعد فکسر کی ضرورت ہو تو بس ویزلین کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ویزلین کو بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں تو اس کے نقصانات بھی جان لیں تاکہ آپ بھی ان سے بچ سکیں۔


ویزلین کے نقصانات:

٭ زخم نہیں بھرتے:

جلد پر کسی بھی قسم کا کوئی زخم ہو جائے تو ہم ویزلین کو ہی استعمال کرتے ہیں جب کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ ویزلین میں موجود سائیکلک چین کے انزائمز زخموں کو نم رکھتے ہیں اور انہیں جلدی بھرنے نہیں دیتے۔ اس لئے کسی بھی زخم پر ویزلین نہ لگایا کریں۔


٭ خراب جلد:

ویسے تو یہ ایک عام خیال ہے کہ ویزلین کی وجہ سے جلد صاف ستھری اور چمکدار ہو جاتی ہے اور کچھ حد تک حقیقت بھی ہے مگر ویزلین میں موجود منرل آئل ہائیڈروکاربن جلد میں جزب نہیں ہوتے جس کی وجہ سے جلد کی اوپری سطح پر موجود اسکن سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں اور جلد بے رونق ہو جاتی ہے۔


٭ پھیپھڑوں کے مسائل:

کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے ہر چیز کو سونگھنے کی چاہے اس کی خوشبو ہلکی ہو یا تیز مگر ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ویزلین کی خوشبو نہ سونگھا کریں اس سے آپ کے پھیپھڑوں پر اثر ہوسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے ویزلین میں سائنکل مرکبات ہوتے ہیں جن کو زیادہ سونگھنے سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ٭ خواتین کے ہارمونز:


ویزلین کے زیادہ استعمال سے خواتین کے ہارمونز ایسٹروجن عدم توازن کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے انہیں ایام میں بے قاعدگی، جلد بڑھاپا، بانجھ پن، الرجی اور مدافعتی نظام میں خرابی کی شکایت بڑھ جاتی ہے اور ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ویزلین میں xenoestrogens پایا جاتا ہے۔


٭ آکسیجن کی زیادتی:

ویزلین میں آکسیجن گیس کی مقدار 2۔1 کے تناسب سے پائی جاتی ہے جس کا جلد پر زیادہ استعمال جلد کی نمی کو ختم کر دیتا ہے اور اس کو تازہ رہنے نہیں دیتا۔

یہ تحریر اپ کی سہولت کے لیے کاپی کر کے پیش کی جا رہی ہے لیکن اپ کوئی بھی اس طرح کی پروڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں جزاک اللہ

‏صبح نہار منہ 1 ابلا ہوا انڈا کیوں کھانا چاہیئے؟

 

‏صبح نہار منہ 1 ابلا ہوا انڈا کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اسکے ایسے حیران کن فوائد، جس کے بعد آپ بھی اسے روزانہ کھانا چاہیں گے


ناشتے کو دن کی اہم غذا کہا جاتا ہے، اسے چھوڑنا وزن میں غیر معمولی اضافے یا کمی کا سبب بن سکتا ہے ساتھ ہی یہ یاداشت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ اسلیئے صبح میں ناشتہ لازمی کریں اور کوشش کریں کہ کسی صحت مند غذا کا انتخاب کریں جیسے کہ اُبلے ہوئے انڈے کھانا ایک بہترین انتخاب ہے۔


صبح نہار منہ ایک ابلا ہوا انڈا کھانے کے فائدے:

۔ صبح نہار منہ ایک ابلا ہوا انڈا کھانے سے جسم میں طاقت آتی ہے اور آپ چست و توانا محسوس کرتے ہیں، ساتھ ہی آپ کو بھوک کا احساس بھی کافی دیر میں ہوتا ہے۔


۔ ابلے ہوئے انڈے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اسے صبح سویرے کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔


۔ انڈے میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں اور یہ میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔


۔ صبح نہار منہ ابلا ہوا انڈا کھانا آپ کی آنکھوں کی بینائی کیلیئے اچھا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ آپ کی آنکھوں کو الڑا وائلٹ شعاؤں سے بچاتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ موتیا کے علامات کو بھی کم کرتے ہیں۔


۔ اںڈوں میں وٹامنز اور منرلز کی بہترین مقدار ہوتی ہے جو دماغی خلیات، یاداشت اور اعصابی نظام کو بہتر طریقے سے برقرار رکھتے ہیں۔


۔ انڈے کی زردی میں زنک اور سیلینیئم ہوتا ہے جو کہ قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اسلیئے روزانہ 1 انڈا تو لازمی کھائیں۔ 

Good Morning

Sunday, January 7, 2024

لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان کر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے

 ‏لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان ک


ر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے

  کھانے کی چیزوں پر مکھیاں، گھروں میں مچھر، چھوٹے موٹے کیڑے، اچار میں پھپھوندی لگنا ایک عام بات ہے۔

مگر کے-فوڈ جہاں آپ کی صحت، بیوٹی اور ذائقوں کا خیال رکھتا ہے، وہیں آپ کی گھریلو مشکلات میں بہترین ٹپس اور ٹوٹکے بھی آپ تک پہنچاتا ہے۔

چلیئے بتاتے ہیں کہ لیموں کے اندر یوں لونگ دبا کر رکھنے سے کون سے بڑے فائدے ہوتے ہیں تاکہ آپ بھی اطمینان سے یہ موسم گزار سکیں۔


ٹپ:

٭ ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں 3 سے 4 یا لیموں اگر بڑا ہے تو 6 سے 8 لونگ اس کے اندر دبا دیں، اس کو گھر کے کونوں میں رکھ دیں، اس سے آپ کے گھر میں مچھر اور مکھیاں تو دور دور تک نہیں آئیں گی۔

٭ لیموں میں لونگ لگا کر اس کے اوپر تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال کر گھر میں اس جگہ پر رکھیں جہاں چیونٹیاں آتی ہوں، تمام چیونٹیاں لیموں کے پاس آکر مر جائیں گی۔

٭ اگر آپ نے اچار گھر میں بنا کر رکھا ہوا ہے تو اس میں لیموں کاٹ کر لونگ ڈال کر رکھ دیں، اچار میں کبھی پھپھوندی نہیں پڑے گی۔

٭ گرمی میں کھانا جلدی خراب ہو جاتا ہے تو بہتر ہے کہ کھانا جب فریزر میں رکھنے لگیں تو اس کے اوپر یہ لونگ والے لیموں کا ایک ٹکڑا رکھ دیں، کھانا بلکل بھی خراب نہیں ہوگا۔


فائدہ کیوں؟

ان ٹپس میں لیموں اور لونگ کا استعمال کیا گیا ہے جوکہ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل ہیں، یہ کسی چیز کو خراب ہونے نہیں دیتی اور مکھیوں مچھروں کی اضافی پیدائش سے روکتی ہیں۔

‏ذرا سی ادرک چبانے کے 7 ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے

 ‏ذرا سی ادرک چبانے کے 7 ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے 



ذرا سی ادرک چبانے کے 7 ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے


ادرک کا استعمال آپ سب کرتے ہیں۔ کبھی کھانا بنا کر تو کبھی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیئے کبھی جوس بنا کر تو کبھی چائے میں ڈال کر پیتے ہیں۔ اس کے بے شمار فوائد نے اس کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے۔ ادرک کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ ادرک اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے ساتھ ہی ا س میں ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی، سکس، ای، بی 1، بی 2، بی 5)، زنک، فاسفورس، سوڈیم اور آئرن سمیت تمام ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کی ضامن ہے

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کو چبا کر کھانے سے آپ کی صحت پر کیا بڑااثر پڑتا ہے اور اس کو کس وقت چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔۔؟

برطانوی ماہرین کے مطابق:

• ادرک کو چبا کر کھانے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں زیادہ کارآمد ہے۔

• جب آپ ادرک کو چباتے ہیں تو اس کا تازہ رس پیٹ میں جاتا ہے جوکہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خاتمے کے لیئے بے حد مفید ہے۔

• زیادہ بلغم آنے کی بیماری میں بھی ادرک چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔

• دانتوں میں کیڑا لگ جائے اگر تو ادرک چبا کر کھائیں یہ کیڑوں کو جڑوں سے نکالنے میں مفید ہوتی ہے۔

• ذیابطیس کے مرض میں اس کو چبا کر کھانا انسولین کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

• ہائپرٹینشن کا مرج لاحق ہے تو آپ روزانہ ادرک چبا کر aکھائیں یہ زیادہ اچھا ہے۔

• حافظہ کمزور ہے تو اس کو چبائیں یہ آپ کی یاداشت کو بڑھانے میں مددد ے گی۔


Tuesday, December 26, 2023

سوال : دس سے پندرہ سال کی عمر کے لڑکوں میں بلوغت کے دوران تبدیلیاں - والدین انہیں کیا بتائیں؟

 👈سوال: دس سے پندرہ سال کی عمر کے لڑکوں میں بلوغت کے دوران تبدیلیاں - والدین انہیں کیا بتائیں؟



⬅️ جواب:

  بچوں کو ان کے دور کے مطابق صحیح معلومات دینا والدین کا فرض ہے کیونکہ جو بات اس عمر میں والدین خود سمجھاتے ہیں اس کا اثر ساری عمر رہتا ہے۔


ہمارے معاشرے میں اکثر والدین بیٹوں سے بات کرتے ہوئے جھجھکتے ہیں اور بعض اوقات بلوغت کے وقت بہت سی عام سمجھانے والی باتیں نہیں سمجھا پاتے۔ اس وجہ سے بچے عام طور پر اپنے دوستوں ، محلے کے لڑکوں، کزنز یا موبائل اور کمپیوٹر سے بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں جو ان کے لئے معلومات کا ذریعہ تو بن سکتا ہے لیکن تربیت کا نہیں۔


 کئی ایسے بچے ہوتے ہیں جو صرف اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ والد کام کے سلسلے میں یا کسی وجہ سے دور رہتے ہیں، اوور سیز ہوتے ہیں یا حیات نہیں ہوتے۔ ان ماؤں کو بہت مشکل ہوتی ہے کہ بچے سے کیا بات کی جائے اور کیا نہیں۔ 


⬅️ چونکہ ہر بچہ منفرد ہے اس لئے اسے سمجھانے کی عمر اور وقت بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس لئے آپ اپنے بیٹوں کو ان کی عمر اور سمجھ کے مطابق سمجھائیں۔


 آج کل کے والدین کے لئے ایک بات جاننا بہت ضروری ہے کہ چاہے آپ کے بیٹے کے پاس موبائل ہے یا نہیں ، وہ دس سال کی عمر میں ایسا بہت کچھ جانتا ہو گا جو شاید آپ اس عمر میں نہ جانتے ہوں۔ آج کل کا دور وہ نہیں رہا جو کچھ سال پہلے تھا ۔ ہمیں اپنے بچے کو اس کے دور کے حساب سے تیار کرنا چاہیے نہ کہ اپنے دور کے حساب سے۔ 


⬅️ بلوغت کے وقت بچوں کو کیا سمجھایا جائے؟


• جسمانی تبدیلیاں 

•جذباتی تبدیلیاں

• سوچ کی تبدیلیاں 

• سوشل میڈیا کا استعمال 

• اپنی نظر کی حفاظت

• حلال اور حرام میں تفریق

• جسم کی حفاظت

• دوسرے آپ سے محفوظ ہوں

• احساس ذمہ داری اور خودداری


⬅️ جسمانی تبدیلیاں 


 کچھ بچوں میں یہ تبدیلیاں نسبتا پہلے بھی شروع ہو سکتی ہیں اور کچھ میں دیر سے - دونوں نارمل ہیں۔ بچوں کو آنے والی تبدیلیوں کا وقت سے کچھ پہلے پتہ ہونا انہیں بہت سی پریشانیوں سے بچاتا ہے۔


• تقریباً 10 سے 12 سال: 


بیرونی جنسی اعضاء (عضو تناسل، خصیے اور سکروٹم) بڑھنے لگیں گے۔ ایک ٹیسٹس کا دوسرے کے مقابلے میں تیزی سے بڑھنا معمول ہے اور عام طور پر ایک سائز کا نہ ہونا نارمل ہے۔ زیر ناف بال اگنا شروع ہو جائیں گے۔ بچوں کو ان کی صفائی کے بارے میں بھی بتائیں۔


• تقریباً 12سے 14 سال:


آپ کے بچے کی نشوونما میں تیزی آئے گی۔ آپ کے بچے کا قد تیزی سے لمبا گا۔ اس کا سینہ اور کندھے چوڑے ہو جائیں گے۔ پٹھے بڑھنا شروع ہوں گے ۔آپ کے بچے کے جسم کے کچھ حصے جیسے ان کا سر، چہرہ اور ہاتھ ان کے اعضاء اور دھڑ سے زیادہ تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بچہ تھوڑے عرصے کے لیے غیر متناسب نظر آ سکتا ہے۔ عام طور پر 18-20 سال کی عمر میں قدم بڑھنا بڑھنا رک جاتا ہے۔ لڑکوں کے لیے چھاتی کا معمولی سا بڑھنا عام بات ہے۔ اگر آپ کا بچہ اس وجہ سے پریشان لگے، تو اسے بتائیں کہ یہ عام طور پر خود ہی چلا جاتا ہے۔ اگر یہ دور نہیں ہوتا تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ 


• تقریباً 13-15 سال:

 آپ کے بچے کے جسم کے دوسرے حصوں پر بال اگنا شروع ہو جائیں گے جیسے کہ بغلوں، چہرے پر اور جسم کے باقی حصوں پر۔ ٹانگوں اور بازوؤں کے بال گھنے ہو جائیں گے۔ کچھ لوگوں کے بال 20 کی دہائی میں بھی اگتے ہیں۔

 آپ کے بچے انزال کو ہونا شروع ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کو بتائیں کہ یہ عام بات ہے اور کوئی فکر والی بات نہیں ہے۔ یہ اس کے بڑے ہونے کی علامات ہیں اور بارمل ہے ۔ اسے نیند کے دوران انزال/احتلام کے بارے میں سمجھائیں کہ ایسا ہو سکتا ہے اور یہ نارمل ہے۔ بچے کو غسل کے احکامات کے بارے میں بھی بتائیں۔


بچے کی آواز میں تبدیلی آتی ہے اور وہ بھاری ہونا شروع ہوتی ہے ۔ کبھی کبھار آواز عجیب لگ سکتی ہے ۔ یہ وقت کے ساتھ ساتھ خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے گھبرانے والی بات نہیں ہوتی۔


⬅️ جذباتی تبدیلیاں 


• بچے دس گیارہ سال کی عمر کے بعد اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے میں صحیح ہوں ، مجھے پتہ ہے۔ اس عمر میں بحث بھی کرتے ہیں اور "تم بد تمیز ہو رہے ہو" جیسے الفاظ اکثر سننے کو ملتے ہیں۔ یہ سب نارمل ہے ۔ کوشش کریں کہ انہیں پیار سے سمجھائیں کہ بحث کے دوران انہیں اپنی بات صحیح لگے تو دوسرے کے سامنے خاص طور پر بڑوں کے سامنے اپنا موقف اچھے الفاظ میں رکھیں۔ بچے بحث کریں تو ان سے تحمل سے بات کریں۔


⬅️ نظر کی حفاظت

بچے کو بتائیں کہ آپ کا دھیان دوسرے لوگوں کے چہرے یا جسم کی طرف جا سکتا ہے ، انہیں تجسس ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ کسی کے جسم کی طرف دیکھنا گناہ ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر کبھی کسی ایسے لنک پر مت کلک کریں جہاں کوئی بھی اس قسم کی چیز موجود ہو۔ خدا ہر جگہ ہر وقت آپ کو دیکھ رہا ہے۔


⬅️ سوچ کی حفاظت

بچے کو بتائیں کہ آپ کے ذہن میں موویز، گانے، سوشل میڈیا اور سکول سے بہت سی باتیں دیکھ اور سن کر خیالات آ سکتے ہیں۔ دوست یا کوئی بھی اور لوگ آپ سے لڑکیوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں یا آپ کو تجسس ہو سکتا ہے ۔ یہ نارمل ہے لیکن آپ کو جو بھی پوچھنا ہو والدین سے پوچھیں۔ 

اگر کوئی دوست بتاتا ہے کہ میری فلاں لڑکی سے دوستی ہے یا میں نے کسی کے ساتھ کیا بات کی، کہاں گیا ، کیا کیا ، تو اسے اگنور کریں اور اس سے امپریس ہونے کی بجائے یہ یاد رکھیں کہ ایسی کسی چیز کی خدا نے ہمیں اجازت نہیں دی۔ اپنا وقت فضول باتیں سوچنے اور کرنے میں ضائع مت کریں۔


⬅️ سوشل میڈیا کا استعمال


اگر بچہ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے تو اس کی کئی اجنبی لوگوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، جیسے کہ گیمز کھیلتے ہوئے ، سکول کے دوستوں کے ذریعے یا مختلف گروپس یا چیٹ رومز میں۔ انہیں بتائیں کہ سوشل میڈیا کا فضول استعمال نہ کریں۔ انہیں محتاط رہنا سکھائیں۔اگر اجنبی لوگوں میں سے کوئی شخص کہیں ملنے کے لئے بلائے تو آپ نے نہیں جانا بلکہ پہلے اپنے والد یا والدہ کو بتانا ہے۔ اگر ملنا بہت ضروری لگے تو انہیں اپنے گھر بلا لیں ۔ ان کے لئے آپ اہم ہوں گے تو وہ آپ کے گھر ضرور آئیں گے۔


• سوشل میڈیا پر اگر کوئی آپ سے آپ جسم کے کسی بھی حصے کی تصویر مانگتا ہے یا آپ کو کوئی ایسی تصویر بھیجتا ہے تو والدین کو ضرور بتائیں، سکرین شاٹ لیں اور اس شخص کو بلاک کر دیں۔ انہیں کسی بھی قسم کا کوئی بھی ریپلائی دینے کی ضرورت نہیں۔ جن ایپس پر چیٹ غائب ہو جاتی ہے ، وہ بھی آپ کے لئے محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ جن لوگوں کو آپ جانتے نہیں، ان سے روابط مت بڑھائیں۔


⬅️ حلال اور حرام تعلقات میں فرق:


بچے کو حلال اور حرام میں فرق سمجھائیں۔اس عمر میں ان کی دلچسپی لڑکیوں میں نظر آ سکتی ہے۔ انہیں بتائیں کہ جب وہ بڑے ہوں گے تو ان کی شادی کر دی جائے گی۔ ابھی ان کی پڑھائی کی عمر ہے ، اس لئے پڑھائی پر توجہ دیں۔ اگر ان کے ذہن میں کسی کے لئے کوئی خیالات آتے ہیں تو وہ والدین سے شیئر کر سکتے ہیں۔ والدین کو پتہ ہونا چاہیئے کہ بچوں میں آج کل اس عمر کی 'ناکام محبتیں' بہت عام ہیں۔ اس لئے بچوں سے دوستانہ ماحول میں ان کے دوست اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ انہیں فزیکل ایکٹیویٹیز اور گیمز کھلائیں۔ ہر وقت موبائل اور وڈیو گیمز ٹھیک نہیں۔


⬅️ جسم کی حفاظت


 اپنی ذاتی صفائی ، ناخن اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں بتاتے رہیں۔ اس عمر میں پسینے کی بو آنا شروع ہو جاتی ہے ، اس لئے انہیں باقاعدگی سے نہانے اور ڈی اوڈرینٹ سپرے لے کر دیں ۔ 

انہیں بتائیں کہ اگر کبھی احتلام ہو تو انہیں اپنے کپڑے خود صاف کرنا آنا چاہیے۔ بہت سے بچے گندے کپڑے اتار کر والدہ یا کپڑے دھونے کے لئے جو بھی آئیں ، ان کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ انہیں اس قسم ذاتی چھوٹے چھوٹے کام کرنا ضرور سکھائیں۔ 

اس عمر میں بچے خود کو بنانا سنوارنا شروع کرتے ہیں۔ انہیں حسب استطاعت ان کی پسند کی چیزیں لے کر دیں تا کہ وہ خواہ مخواہ دوسروں سے امپریس نہ ہوں۔ آپ کا بچہ آپ کی ذمہ داری ہے۔

انہیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا سکھائیں جو ان کا جنسی استحصال کر سکتے ہوں۔ ہمارے ملک میں جتنا بیٹی غیر محفوظ ہے اس سے زیادہ بیٹے غیر محفوظ ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ وہ بھی بتاتے ہوئے گھبراتے ہیں اور اکثر کچھ بتا بھی نہیں پاتے ۔ اس لئے وقتا فوقتا ان سے اس بارے میں بھی بات کریں۔


⬅️ دوسرے آپ سے محفوظ ہوں


انہیں بتائیں کہ کبھی کسی کا مذاق مت اڑائیں۔ اس عمر میں دوستوں کے ساتھ مل کر گروپس بنا کر دوسروں کو تنگ کرنا مزے کا کام لگ سکتا ہے ، ایسا ہرگز مت کریں۔ دوسروں کو الٹے سیدھے ناموں سے مت بلائیں نہ ہی کسی کا نام رکھیں۔ کسی کو بھی غیر شائستہ نا قابل قبول میسجز نہ کریں نہ ہی کسی پر فقرے کسیں۔ انہیں سمجھائیں کہ یہ چیزیں کسی کو ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہیں۔انہیں ان سے دور رہنا چاہیے۔


⬅️ احساس ذمہ داری اور خودداری


اپنے بیٹوں کو روزانہ اتنا جیب خرچ اور سکول لنچ ضرور دیں کہ وہ دوستوں کے مرہون منت نہ ہوں۔ اگر ان کے چھوٹے بہن بھائی ہوں تو انہیں ان پر خرچ کرنا سکھائیں۔ اگر نہ ہوں تو کسی رفاہی ادارے میں کچھ پیسے دینا سکھائیں۔ انہیں مانگنے والا نہیں بلکہ آگے بڑھ کر مدد کرنے والا بنائیں۔اس کے لئے آپ کا خود بھی اس لے لئے رول ماڈل بننا اہم ہے۔


ان کے دوستوں پر نظر رکھیں ۔ انہیں کے بارے میں بات کیا کریں۔ انہیں ایسے سکول میں مت ڈالیں جہاں آپ کی استطاعت سے بہت زیادہ امیر گھروں کے بچے جاتے ہوں۔ اپنے جیسے بچوں سے دوستی رکھیں۔ 

انہیں تھوڑا بہت کھانا بنانا بھی سکھانا شروع کریں ۔ جیسے سینڈوچ، چائے ، انڈہ ابالنا یا کھانا رکھنے میں مدد کرنا۔ اگر گھر میں بیٹیاں بھی ہیں تو ان میں اور بیٹوں میں فرق نہ کریں۔ بیٹوں کی تربیت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی بیٹیوں کی۔ 


اگر آپ کو لگے کہ آپ اپنے بیٹے سے کوئی بات نہیں کر پا رہے یا آپ کے بیٹے کو کسی ڈاکٹر سے ڈائریکٹ بات چیت یا مشورے کی ضرورت ہے تو کوشش کریں کہ اسے اتنا اعتماد دیں کہ وہ آپ سے کھل کے بات خر سکے، سوال پوچھ سکے ۔ اسے کچھ اعتماد والے لوگوں یا استادوں کا بتائیں۔ آپ ہمارے پیج انباکس کا بھی بتا سکتے ہیں یا ای-میل ایڈریس دے سکتے ہیں جہاں وہ ڈائریکٹ سوال پوچھ سکتے ہیں۔


اس معلومات کو دوسروں کے سا


تھ بھی شیئر کریں ۔ شاید کوئی بات کسی کے کام آ جائے۔


جزاک اللہ

Saturday, December 23, 2023

لندن میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ھوئی


 ‏آخر تک لازمی پڑھیں 💞

لندن میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ھوئی اور وہاں  کمرے میں رکھے ھوئے  گلدستے کو  سنوارنے اور درست کرنے لگ گئی.


ایسے میں جبکہ وہ اپنے پورے انہماک کے ساتھ  اپنے اس  کام میں  مشغول تھی، اس نے  اچانک ھی مریض سے پوچھ لیا، 

سر،کونسا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کر رہا ھے؟مریض نے نقاہت کی حالت میں، نرس کو دیکھے بغیر ھی اچاٹ سے لہجے میں کہا: ڈاکٹر جِبسن۔

نرس نے حیرت  کے ساتھ ڈاکٹر کا نام سنا اور  اپنا کام چھوڑتے ھوئے،  مریض سے قریب ھو کر  پوچھا: سر، کیا واقعی ڈاکٹر جِبسن نے آپ کا آپریشن کرنا قبول کر لیا ھے؟

مریض نے کہا: جی، میرا آپریشن  وہ ھی کر رھے ہیں۔

نرس نے کہا: بہت ھی عجیب بات ھے، مجھے یقین نہیں آ رہا۔ 

مریض نے پریشان ھوتے ھوئے پوچھا: مگر اس میں ایسی کونسی عجیب بات ھے؟

نرس نے کہا: دراصل اس ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں آپریشن کیئے ہیں۔ان کے آپریشن میں کامیابی کا تناسب سو فیصد ھے۔ ان کی شدید  مصروفیت کی بناء پر، ان سے وقت لینا انتہائی دشوار کام ھوتا ھے۔ میں اسی لیئے حیران ھو رھی ھوں کہ آپ کو کس طرح ان سے وقت مل گیا ھے؟.

مریض نے ایک طمانیت کے ساتھ نرس سے کہا بہرحال، یہ میری خوش قسمتی ھے کہ مجھے ڈاکٹر جِبسن سے وقت ملا ھے اور وہ ھی میرا آپریشن کر رھے ہیں۔ 

نرس نے ایک بار اپنی بات دہراتے ھوئے کہا کہ: یقین جانیئے میری حیرت ابھی تک برقرار ھے کہ اس دنیا کا سب سے اچھا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کرے گا!!

اس گفگتگو کے بعدمریض کو آپریشن تھیٹر  پہنچایا گیا، مریض کا  کامیاب آپریشن ھوا اور اب مریض بخیروعافیت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ھے۔۔۔۔

ایک بات جو بتانے والی ھے وہ یہ کہ مریض کے کمرے میں آنے والی عورت کوئی عام  نرس نہیں بلکہ اسی ہسپتال کی ایک ماہر نفسیات لیڈی  ڈاکٹر تھی جس کا کام مریضوں کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر آپریشن کیلیئے، کچھ ایسے طریقے سے تیار اور مطمیئن کرنا تھا   جس کی طرف مریض کا شک بھی نہ جا سکے.

اور اس بار اس لیڈی ڈاکٹر نے اپنا کام نرس کی یونیفارم میں مریض کے کمرے میں رکھے گلدستے کو سنوارتے سنوارتے کر دیا تھا۔ اور مریض کے دل و دماغ میں یہ بات بہت ھی خوبصورتی سے بٹھا دی تھی کہ جو ڈاکٹر اس کا آپریشن کرے گا وہ دنیا کا مشہور اور کامیاب ترین  ڈاکٹر ھے جس کا ہر آپریشن ایک کامیاب آپریشن ھوتا ھے۔  اور ان سب باتوں سے مریض بذات خود ایک مثبت انداز میں بہتری کی طرف لوٹ آیا۔

امید اور اچھا احساس  دلانا اور مثبت سوچنے پر مجبور کرنے کیلئے آپ کا ماہر نفسیات ھونا ضروری نہیں

کسی مایوس شخص کو تسلی اور خوش امیدی کے دو بول جادوئی اثر اور وہ توانائی دیتے ہیں جو کسی دوا میں نہیں اس لیئے ہمیشہ اچھا بولیئے۔ دوسروں کو نئی امید دلائیے۔۔۔

شاید آپکے چند خوبصورت الفاظ کسی کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا دیں..

Thursday, December 14, 2023

WhatsApp New Features

 ‏واٹس ایپ WhatsApp میں ایک اور بہترین Feature کا اضافہ

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔


اب واٹس ایپ میں میسجز کو پن (pin) کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین چیٹس کو پن کر سکتے تھے مگر چیٹس کے اندر میسجز کو پن کرنا ممکن نہیں تھا۔‏مگر اب ایسا کرنا ممکن ہوگا اور کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔


یہ فیچر پن چیٹس کی طرح ہی کام کرتا ہے۔


یعنی چیٹ کے اندر کسی ایک میسج کو پن کیا جا سکتا ہے، جو اس چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گا۔


مگر پن چیٹس کے برعکس پن میسج مخصوص وقت کے بعد ہٹ جائیں گے۔


جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرے گا تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظر آئیں گے۔


بائی ڈیفالٹ ایک پن میسج 7 دن بعد ہٹ جائے گا۔


یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔


مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔


کمپنی کے مطابق یہ فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام صا


رفین کو دستیاب ہوگا۔

Multiple Desktops in Laptop 💻

 ‏پی سی Laptop پر multiple desktops کرییٹ کر سکتے ہیں کیسے میں اپ کو بتاتا ہوں اپ کو Press کرنا ہے 

 control window and d  

ایک نیا ڈیسک ٹاپ اپ کے سامنے کھل جائے گا اینڈ انہی تین keys کو یوز کر کے اپ کتنے بھی ڈیسک ٹاپdesktop کرییٹ کر سکتے ہیں اینڈ ایک ڈیسک ٹاپ سے دوسرے پر جانے کے لیے اپ کو

Control Window End Left or Right arrow 

کا یوز کرنا ہے اگر یہ دیکھنا ہے کہ کتنے Desktop اپ نے کرییٹ کر رکھے ہیں تو اپ کو Press کرنا ہے ونڈوز پلس ٹیب

windows +Tab

 تو اس طریقے سے اپ اپنے ڈفرنٹ ورکس ڈفرنٹ ڈیسک ٹاپس پر کر سکتے ہیں سیم PC یا لیپ ٹاپ کو یوز کرتے ہووے 

 کیا اپ کو اس کے بارے میں پتہ تھا پہلے 

کیا ا پ ایسی اور بہت ساری معلومات جاننا چاہتے ہیں تو ہمارے ہینڈل کو فالو کریں 

If you still don't understand the details then search Google. Or check out the thread 👇

Once you open Task View, you'll see a layout of your open applications and an option to create a new desktop at the top of the screen. To save even more time, you can bypass Task View and press the Windows key+Ctrl+D to create a new desktop. You can also use Task View to customize your deskt


ops.

Wednesday, December 13, 2023

Weight Loss in One Week

 ‏ایک ہفتے میں بڑھا ہوا پیٹ، اور فیٹ کم کرنے کا بہترین نسخہ

پڑھییے اور آگے پہنچاییے


 سفید زیرہ ایک زبردست جڑی بوٹی ہے جس کو تقریباًٍ ہر گھر میں مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔

 بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آپ زیرے کی مدد سے تیزی سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں 

۔ بہت سے لوگوں صرف زیرہ پانی کی مدد سے ایک مہینہ کے اندر اندر پانچ کلو سے زیادہ وزن کم کرتے دیکھا ہے

 وزن کم کرنے کیلئے زیرہ پانی زبرست ہے ہی اس کے علاوہ بھی زیرہ پانی کے بے شمار فائدے ہیں۔

 زیرہ پانی کا استعمال جسم میں موجود فاضل اور زہریلے مادوں کو نکال باہر کرتا ہے ۔ 


خاص کر زیرہ پانی کا استعمال جگر کی صفائی کرتا ہے جگر میں موجود فاضل مادوں کو نکال باہر کرتا ہے آپ کی آنتوں کی صفائی کرتا ہے ۔


 وزن کم کرنا بے شک ایک مشکل کام ہے لیکن وزن کم کرنے سے بھی مشکل کام پیٹ پر جمی چربی کا خاتمہ اگر آپ زیرہ پانی کا استعمال شروع کردیتے ہیں

 آپ دیکھیں گی کہ حیران کن طور پر آپ کے پیٹ پر موجود ضدی چربی پگھلنے لگے گی ۔آپ کا پیٹ پتلا ہونے لگے گا جو خواتین تیزی سے پیٹ کم کرنا چاہتی ہیں


 ان کیلئے زیرہ پانی کسی نعمت سے کم نہیں آج میں آپ کو سکھاؤنگی کہ زیرہ پانی کو کیسے تیار کیا جاتا ہے

 اس کے بعد زیرہ پانی کے مکمل فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ 

ایسے فوائد ہیں جو آپ سن کر یقیناً حیران رہ جائیں گے ۔ اس کو تیار کرنے کیلئے جو چیزیں چاہئیں ایک چائے کا چمچ زیرہ لینا ہے


 اسے ایک گلاس پانی میں ڈال کر مکس کرلینا ہے اس کو رات بھر بھیگنے کیلئے چھوڑ دیں صبح اٹھنے کے بعد کوئی پتیلی لینی ہے


 اسے چولہے پر رکھ اور ایک گلاس زیرے والا پانی کو اس برت میں ڈال دینا ہے اس کو اچھی طرح پکانا ہے تیز آنچ پر نہیں پکانا


 ۔اگر ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ بھگویا ہے اس کو اتنا پکانا ہے کہ ایک گلاس پانی آدھا گلاس پانی رہ جائے 


۔پھر کسی چھاننی کی مدد سے ایک گلاس میں نکال لیں۔اس کو ٹھنڈا کرکے ایک لیموں نچوڑ لیں ۔ اس کو نیم گرم حالت میں پینا ہے کبھی بھی گرم حالت میں نہیں پینا ۔ 


اس سے ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے ۔ اس کا استعمال میٹا بولزم ریٹ کو بڑھاتا ہے ۔ جن لوگوں کا وزن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے تو وہ اس کا استعمال شروع کردیں 


اس کے استعمال سے ایک دودن کے اندر ہی بڑھتا وزن کم ہونا شروع ہوجائیگا ۔ 


خون اور آئرن کی کمی زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے


۔ دو سے تین چمچ کھانے سے آپ کی ایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے اور یوں آئرن کی کمی کی علامات اور وہ طبی حالتیں دور ہوجاتی ہیں ،


جو اس کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسے کہ تھکن، سستی، چکر آنا اور توانائی کی کمی وغیرہ۔


 معیاری نیند بہترین عمل انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے


 جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیرہ میں میلاٹونن نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، 


جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے، اگر آپ کو پرُسکون نیند میسر نہیں تو اپنے رات کے کھا


نے میں زیرہ پانی کا زیادہ استعمال کیجیے

‏کہ اپ اپنے بچوں کو یوٹیوب کے اوپر غیر اخلاقی ویڈیو سے بچانا چاہتے ہیں

  ‏کہ اپ اپنے بچوں کو یوٹیوب کے اوپر غیر اخلاقی ویڈیو سے بچانا چاہتے ہیں   ہم اپ کو یوٹیوب ایپلیکیشن YouTube appکے حوالے سے ایسی خفیہ سیکرٹ...