Monday, January 8, 2024

‏صبح نہار منہ 1 ابلا ہوا انڈا کیوں کھانا چاہیئے؟

 

‏صبح نہار منہ 1 ابلا ہوا انڈا کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اسکے ایسے حیران کن فوائد، جس کے بعد آپ بھی اسے روزانہ کھانا چاہیں گے


ناشتے کو دن کی اہم غذا کہا جاتا ہے، اسے چھوڑنا وزن میں غیر معمولی اضافے یا کمی کا سبب بن سکتا ہے ساتھ ہی یہ یاداشت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ اسلیئے صبح میں ناشتہ لازمی کریں اور کوشش کریں کہ کسی صحت مند غذا کا انتخاب کریں جیسے کہ اُبلے ہوئے انڈے کھانا ایک بہترین انتخاب ہے۔


صبح نہار منہ ایک ابلا ہوا انڈا کھانے کے فائدے:

۔ صبح نہار منہ ایک ابلا ہوا انڈا کھانے سے جسم میں طاقت آتی ہے اور آپ چست و توانا محسوس کرتے ہیں، ساتھ ہی آپ کو بھوک کا احساس بھی کافی دیر میں ہوتا ہے۔


۔ ابلے ہوئے انڈے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اسے صبح سویرے کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔


۔ انڈے میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں اور یہ میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔


۔ صبح نہار منہ ابلا ہوا انڈا کھانا آپ کی آنکھوں کی بینائی کیلیئے اچھا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ آپ کی آنکھوں کو الڑا وائلٹ شعاؤں سے بچاتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ موتیا کے علامات کو بھی کم کرتے ہیں۔


۔ اںڈوں میں وٹامنز اور منرلز کی بہترین مقدار ہوتی ہے جو دماغی خلیات، یاداشت اور اعصابی نظام کو بہتر طریقے سے برقرار رکھتے ہیں۔


۔ انڈے کی زردی میں زنک اور سیلینیئم ہوتا ہے جو کہ قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اسلیئے روزانہ 1 انڈا تو لازمی کھائیں۔ 

Good Morning

Sunday, January 7, 2024

لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان کر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے

 ‏لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان ک


ر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے

  کھانے کی چیزوں پر مکھیاں، گھروں میں مچھر، چھوٹے موٹے کیڑے، اچار میں پھپھوندی لگنا ایک عام بات ہے۔

مگر کے-فوڈ جہاں آپ کی صحت، بیوٹی اور ذائقوں کا خیال رکھتا ہے، وہیں آپ کی گھریلو مشکلات میں بہترین ٹپس اور ٹوٹکے بھی آپ تک پہنچاتا ہے۔

چلیئے بتاتے ہیں کہ لیموں کے اندر یوں لونگ دبا کر رکھنے سے کون سے بڑے فائدے ہوتے ہیں تاکہ آپ بھی اطمینان سے یہ موسم گزار سکیں۔


ٹپ:

٭ ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں 3 سے 4 یا لیموں اگر بڑا ہے تو 6 سے 8 لونگ اس کے اندر دبا دیں، اس کو گھر کے کونوں میں رکھ دیں، اس سے آپ کے گھر میں مچھر اور مکھیاں تو دور دور تک نہیں آئیں گی۔

٭ لیموں میں لونگ لگا کر اس کے اوپر تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال کر گھر میں اس جگہ پر رکھیں جہاں چیونٹیاں آتی ہوں، تمام چیونٹیاں لیموں کے پاس آکر مر جائیں گی۔

٭ اگر آپ نے اچار گھر میں بنا کر رکھا ہوا ہے تو اس میں لیموں کاٹ کر لونگ ڈال کر رکھ دیں، اچار میں کبھی پھپھوندی نہیں پڑے گی۔

٭ گرمی میں کھانا جلدی خراب ہو جاتا ہے تو بہتر ہے کہ کھانا جب فریزر میں رکھنے لگیں تو اس کے اوپر یہ لونگ والے لیموں کا ایک ٹکڑا رکھ دیں، کھانا بلکل بھی خراب نہیں ہوگا۔


فائدہ کیوں؟

ان ٹپس میں لیموں اور لونگ کا استعمال کیا گیا ہے جوکہ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل ہیں، یہ کسی چیز کو خراب ہونے نہیں دیتی اور مکھیوں مچھروں کی اضافی پیدائش سے روکتی ہیں۔

‏ذرا سی ادرک چبانے کے 7 ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے

 ‏ذرا سی ادرک چبانے کے 7 ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے 



ذرا سی ادرک چبانے کے 7 ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے


ادرک کا استعمال آپ سب کرتے ہیں۔ کبھی کھانا بنا کر تو کبھی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیئے کبھی جوس بنا کر تو کبھی چائے میں ڈال کر پیتے ہیں۔ اس کے بے شمار فوائد نے اس کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے۔ ادرک کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ ادرک اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے ساتھ ہی ا س میں ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی، سکس، ای، بی 1، بی 2، بی 5)، زنک، فاسفورس، سوڈیم اور آئرن سمیت تمام ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کی ضامن ہے

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کو چبا کر کھانے سے آپ کی صحت پر کیا بڑااثر پڑتا ہے اور اس کو کس وقت چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔۔؟

برطانوی ماہرین کے مطابق:

• ادرک کو چبا کر کھانے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں زیادہ کارآمد ہے۔

• جب آپ ادرک کو چباتے ہیں تو اس کا تازہ رس پیٹ میں جاتا ہے جوکہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خاتمے کے لیئے بے حد مفید ہے۔

• زیادہ بلغم آنے کی بیماری میں بھی ادرک چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔

• دانتوں میں کیڑا لگ جائے اگر تو ادرک چبا کر کھائیں یہ کیڑوں کو جڑوں سے نکالنے میں مفید ہوتی ہے۔

• ذیابطیس کے مرض میں اس کو چبا کر کھانا انسولین کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

• ہائپرٹینشن کا مرج لاحق ہے تو آپ روزانہ ادرک چبا کر aکھائیں یہ زیادہ اچھا ہے۔

• حافظہ کمزور ہے تو اس کو چبائیں یہ آپ کی یاداشت کو بڑھانے میں مددد ے گی۔


Tuesday, December 26, 2023

سوال : دس سے پندرہ سال کی عمر کے لڑکوں میں بلوغت کے دوران تبدیلیاں - والدین انہیں کیا بتائیں؟

 👈سوال: دس سے پندرہ سال کی عمر کے لڑکوں میں بلوغت کے دوران تبدیلیاں - والدین انہیں کیا بتائیں؟



⬅️ جواب:

  بچوں کو ان کے دور کے مطابق صحیح معلومات دینا والدین کا فرض ہے کیونکہ جو بات اس عمر میں والدین خود سمجھاتے ہیں اس کا اثر ساری عمر رہتا ہے۔


ہمارے معاشرے میں اکثر والدین بیٹوں سے بات کرتے ہوئے جھجھکتے ہیں اور بعض اوقات بلوغت کے وقت بہت سی عام سمجھانے والی باتیں نہیں سمجھا پاتے۔ اس وجہ سے بچے عام طور پر اپنے دوستوں ، محلے کے لڑکوں، کزنز یا موبائل اور کمپیوٹر سے بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں جو ان کے لئے معلومات کا ذریعہ تو بن سکتا ہے لیکن تربیت کا نہیں۔


 کئی ایسے بچے ہوتے ہیں جو صرف اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ والد کام کے سلسلے میں یا کسی وجہ سے دور رہتے ہیں، اوور سیز ہوتے ہیں یا حیات نہیں ہوتے۔ ان ماؤں کو بہت مشکل ہوتی ہے کہ بچے سے کیا بات کی جائے اور کیا نہیں۔ 


⬅️ چونکہ ہر بچہ منفرد ہے اس لئے اسے سمجھانے کی عمر اور وقت بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس لئے آپ اپنے بیٹوں کو ان کی عمر اور سمجھ کے مطابق سمجھائیں۔


 آج کل کے والدین کے لئے ایک بات جاننا بہت ضروری ہے کہ چاہے آپ کے بیٹے کے پاس موبائل ہے یا نہیں ، وہ دس سال کی عمر میں ایسا بہت کچھ جانتا ہو گا جو شاید آپ اس عمر میں نہ جانتے ہوں۔ آج کل کا دور وہ نہیں رہا جو کچھ سال پہلے تھا ۔ ہمیں اپنے بچے کو اس کے دور کے حساب سے تیار کرنا چاہیے نہ کہ اپنے دور کے حساب سے۔ 


⬅️ بلوغت کے وقت بچوں کو کیا سمجھایا جائے؟


• جسمانی تبدیلیاں 

•جذباتی تبدیلیاں

• سوچ کی تبدیلیاں 

• سوشل میڈیا کا استعمال 

• اپنی نظر کی حفاظت

• حلال اور حرام میں تفریق

• جسم کی حفاظت

• دوسرے آپ سے محفوظ ہوں

• احساس ذمہ داری اور خودداری


⬅️ جسمانی تبدیلیاں 


 کچھ بچوں میں یہ تبدیلیاں نسبتا پہلے بھی شروع ہو سکتی ہیں اور کچھ میں دیر سے - دونوں نارمل ہیں۔ بچوں کو آنے والی تبدیلیوں کا وقت سے کچھ پہلے پتہ ہونا انہیں بہت سی پریشانیوں سے بچاتا ہے۔


• تقریباً 10 سے 12 سال: 


بیرونی جنسی اعضاء (عضو تناسل، خصیے اور سکروٹم) بڑھنے لگیں گے۔ ایک ٹیسٹس کا دوسرے کے مقابلے میں تیزی سے بڑھنا معمول ہے اور عام طور پر ایک سائز کا نہ ہونا نارمل ہے۔ زیر ناف بال اگنا شروع ہو جائیں گے۔ بچوں کو ان کی صفائی کے بارے میں بھی بتائیں۔


• تقریباً 12سے 14 سال:


آپ کے بچے کی نشوونما میں تیزی آئے گی۔ آپ کے بچے کا قد تیزی سے لمبا گا۔ اس کا سینہ اور کندھے چوڑے ہو جائیں گے۔ پٹھے بڑھنا شروع ہوں گے ۔آپ کے بچے کے جسم کے کچھ حصے جیسے ان کا سر، چہرہ اور ہاتھ ان کے اعضاء اور دھڑ سے زیادہ تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بچہ تھوڑے عرصے کے لیے غیر متناسب نظر آ سکتا ہے۔ عام طور پر 18-20 سال کی عمر میں قدم بڑھنا بڑھنا رک جاتا ہے۔ لڑکوں کے لیے چھاتی کا معمولی سا بڑھنا عام بات ہے۔ اگر آپ کا بچہ اس وجہ سے پریشان لگے، تو اسے بتائیں کہ یہ عام طور پر خود ہی چلا جاتا ہے۔ اگر یہ دور نہیں ہوتا تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ 


• تقریباً 13-15 سال:

 آپ کے بچے کے جسم کے دوسرے حصوں پر بال اگنا شروع ہو جائیں گے جیسے کہ بغلوں، چہرے پر اور جسم کے باقی حصوں پر۔ ٹانگوں اور بازوؤں کے بال گھنے ہو جائیں گے۔ کچھ لوگوں کے بال 20 کی دہائی میں بھی اگتے ہیں۔

 آپ کے بچے انزال کو ہونا شروع ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کو بتائیں کہ یہ عام بات ہے اور کوئی فکر والی بات نہیں ہے۔ یہ اس کے بڑے ہونے کی علامات ہیں اور بارمل ہے ۔ اسے نیند کے دوران انزال/احتلام کے بارے میں سمجھائیں کہ ایسا ہو سکتا ہے اور یہ نارمل ہے۔ بچے کو غسل کے احکامات کے بارے میں بھی بتائیں۔


بچے کی آواز میں تبدیلی آتی ہے اور وہ بھاری ہونا شروع ہوتی ہے ۔ کبھی کبھار آواز عجیب لگ سکتی ہے ۔ یہ وقت کے ساتھ ساتھ خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے گھبرانے والی بات نہیں ہوتی۔


⬅️ جذباتی تبدیلیاں 


• بچے دس گیارہ سال کی عمر کے بعد اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے میں صحیح ہوں ، مجھے پتہ ہے۔ اس عمر میں بحث بھی کرتے ہیں اور "تم بد تمیز ہو رہے ہو" جیسے الفاظ اکثر سننے کو ملتے ہیں۔ یہ سب نارمل ہے ۔ کوشش کریں کہ انہیں پیار سے سمجھائیں کہ بحث کے دوران انہیں اپنی بات صحیح لگے تو دوسرے کے سامنے خاص طور پر بڑوں کے سامنے اپنا موقف اچھے الفاظ میں رکھیں۔ بچے بحث کریں تو ان سے تحمل سے بات کریں۔


⬅️ نظر کی حفاظت

بچے کو بتائیں کہ آپ کا دھیان دوسرے لوگوں کے چہرے یا جسم کی طرف جا سکتا ہے ، انہیں تجسس ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ کسی کے جسم کی طرف دیکھنا گناہ ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر کبھی کسی ایسے لنک پر مت کلک کریں جہاں کوئی بھی اس قسم کی چیز موجود ہو۔ خدا ہر جگہ ہر وقت آپ کو دیکھ رہا ہے۔


⬅️ سوچ کی حفاظت

بچے کو بتائیں کہ آپ کے ذہن میں موویز، گانے، سوشل میڈیا اور سکول سے بہت سی باتیں دیکھ اور سن کر خیالات آ سکتے ہیں۔ دوست یا کوئی بھی اور لوگ آپ سے لڑکیوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں یا آپ کو تجسس ہو سکتا ہے ۔ یہ نارمل ہے لیکن آپ کو جو بھی پوچھنا ہو والدین سے پوچھیں۔ 

اگر کوئی دوست بتاتا ہے کہ میری فلاں لڑکی سے دوستی ہے یا میں نے کسی کے ساتھ کیا بات کی، کہاں گیا ، کیا کیا ، تو اسے اگنور کریں اور اس سے امپریس ہونے کی بجائے یہ یاد رکھیں کہ ایسی کسی چیز کی خدا نے ہمیں اجازت نہیں دی۔ اپنا وقت فضول باتیں سوچنے اور کرنے میں ضائع مت کریں۔


⬅️ سوشل میڈیا کا استعمال


اگر بچہ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے تو اس کی کئی اجنبی لوگوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، جیسے کہ گیمز کھیلتے ہوئے ، سکول کے دوستوں کے ذریعے یا مختلف گروپس یا چیٹ رومز میں۔ انہیں بتائیں کہ سوشل میڈیا کا فضول استعمال نہ کریں۔ انہیں محتاط رہنا سکھائیں۔اگر اجنبی لوگوں میں سے کوئی شخص کہیں ملنے کے لئے بلائے تو آپ نے نہیں جانا بلکہ پہلے اپنے والد یا والدہ کو بتانا ہے۔ اگر ملنا بہت ضروری لگے تو انہیں اپنے گھر بلا لیں ۔ ان کے لئے آپ اہم ہوں گے تو وہ آپ کے گھر ضرور آئیں گے۔


• سوشل میڈیا پر اگر کوئی آپ سے آپ جسم کے کسی بھی حصے کی تصویر مانگتا ہے یا آپ کو کوئی ایسی تصویر بھیجتا ہے تو والدین کو ضرور بتائیں، سکرین شاٹ لیں اور اس شخص کو بلاک کر دیں۔ انہیں کسی بھی قسم کا کوئی بھی ریپلائی دینے کی ضرورت نہیں۔ جن ایپس پر چیٹ غائب ہو جاتی ہے ، وہ بھی آپ کے لئے محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ جن لوگوں کو آپ جانتے نہیں، ان سے روابط مت بڑھائیں۔


⬅️ حلال اور حرام تعلقات میں فرق:


بچے کو حلال اور حرام میں فرق سمجھائیں۔اس عمر میں ان کی دلچسپی لڑکیوں میں نظر آ سکتی ہے۔ انہیں بتائیں کہ جب وہ بڑے ہوں گے تو ان کی شادی کر دی جائے گی۔ ابھی ان کی پڑھائی کی عمر ہے ، اس لئے پڑھائی پر توجہ دیں۔ اگر ان کے ذہن میں کسی کے لئے کوئی خیالات آتے ہیں تو وہ والدین سے شیئر کر سکتے ہیں۔ والدین کو پتہ ہونا چاہیئے کہ بچوں میں آج کل اس عمر کی 'ناکام محبتیں' بہت عام ہیں۔ اس لئے بچوں سے دوستانہ ماحول میں ان کے دوست اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ انہیں فزیکل ایکٹیویٹیز اور گیمز کھلائیں۔ ہر وقت موبائل اور وڈیو گیمز ٹھیک نہیں۔


⬅️ جسم کی حفاظت


 اپنی ذاتی صفائی ، ناخن اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں بتاتے رہیں۔ اس عمر میں پسینے کی بو آنا شروع ہو جاتی ہے ، اس لئے انہیں باقاعدگی سے نہانے اور ڈی اوڈرینٹ سپرے لے کر دیں ۔ 

انہیں بتائیں کہ اگر کبھی احتلام ہو تو انہیں اپنے کپڑے خود صاف کرنا آنا چاہیے۔ بہت سے بچے گندے کپڑے اتار کر والدہ یا کپڑے دھونے کے لئے جو بھی آئیں ، ان کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ انہیں اس قسم ذاتی چھوٹے چھوٹے کام کرنا ضرور سکھائیں۔ 

اس عمر میں بچے خود کو بنانا سنوارنا شروع کرتے ہیں۔ انہیں حسب استطاعت ان کی پسند کی چیزیں لے کر دیں تا کہ وہ خواہ مخواہ دوسروں سے امپریس نہ ہوں۔ آپ کا بچہ آپ کی ذمہ داری ہے۔

انہیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا سکھائیں جو ان کا جنسی استحصال کر سکتے ہوں۔ ہمارے ملک میں جتنا بیٹی غیر محفوظ ہے اس سے زیادہ بیٹے غیر محفوظ ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ وہ بھی بتاتے ہوئے گھبراتے ہیں اور اکثر کچھ بتا بھی نہیں پاتے ۔ اس لئے وقتا فوقتا ان سے اس بارے میں بھی بات کریں۔


⬅️ دوسرے آپ سے محفوظ ہوں


انہیں بتائیں کہ کبھی کسی کا مذاق مت اڑائیں۔ اس عمر میں دوستوں کے ساتھ مل کر گروپس بنا کر دوسروں کو تنگ کرنا مزے کا کام لگ سکتا ہے ، ایسا ہرگز مت کریں۔ دوسروں کو الٹے سیدھے ناموں سے مت بلائیں نہ ہی کسی کا نام رکھیں۔ کسی کو بھی غیر شائستہ نا قابل قبول میسجز نہ کریں نہ ہی کسی پر فقرے کسیں۔ انہیں سمجھائیں کہ یہ چیزیں کسی کو ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہیں۔انہیں ان سے دور رہنا چاہیے۔


⬅️ احساس ذمہ داری اور خودداری


اپنے بیٹوں کو روزانہ اتنا جیب خرچ اور سکول لنچ ضرور دیں کہ وہ دوستوں کے مرہون منت نہ ہوں۔ اگر ان کے چھوٹے بہن بھائی ہوں تو انہیں ان پر خرچ کرنا سکھائیں۔ اگر نہ ہوں تو کسی رفاہی ادارے میں کچھ پیسے دینا سکھائیں۔ انہیں مانگنے والا نہیں بلکہ آگے بڑھ کر مدد کرنے والا بنائیں۔اس کے لئے آپ کا خود بھی اس لے لئے رول ماڈل بننا اہم ہے۔


ان کے دوستوں پر نظر رکھیں ۔ انہیں کے بارے میں بات کیا کریں۔ انہیں ایسے سکول میں مت ڈالیں جہاں آپ کی استطاعت سے بہت زیادہ امیر گھروں کے بچے جاتے ہوں۔ اپنے جیسے بچوں سے دوستی رکھیں۔ 

انہیں تھوڑا بہت کھانا بنانا بھی سکھانا شروع کریں ۔ جیسے سینڈوچ، چائے ، انڈہ ابالنا یا کھانا رکھنے میں مدد کرنا۔ اگر گھر میں بیٹیاں بھی ہیں تو ان میں اور بیٹوں میں فرق نہ کریں۔ بیٹوں کی تربیت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی بیٹیوں کی۔ 


اگر آپ کو لگے کہ آپ اپنے بیٹے سے کوئی بات نہیں کر پا رہے یا آپ کے بیٹے کو کسی ڈاکٹر سے ڈائریکٹ بات چیت یا مشورے کی ضرورت ہے تو کوشش کریں کہ اسے اتنا اعتماد دیں کہ وہ آپ سے کھل کے بات خر سکے، سوال پوچھ سکے ۔ اسے کچھ اعتماد والے لوگوں یا استادوں کا بتائیں۔ آپ ہمارے پیج انباکس کا بھی بتا سکتے ہیں یا ای-میل ایڈریس دے سکتے ہیں جہاں وہ ڈائریکٹ سوال پوچھ سکتے ہیں۔


اس معلومات کو دوسروں کے سا


تھ بھی شیئر کریں ۔ شاید کوئی بات کسی کے کام آ جائے۔


جزاک اللہ

Saturday, December 23, 2023

لندن میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ھوئی


 ‏آخر تک لازمی پڑھیں 💞

لندن میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ھوئی اور وہاں  کمرے میں رکھے ھوئے  گلدستے کو  سنوارنے اور درست کرنے لگ گئی.


ایسے میں جبکہ وہ اپنے پورے انہماک کے ساتھ  اپنے اس  کام میں  مشغول تھی، اس نے  اچانک ھی مریض سے پوچھ لیا، 

سر،کونسا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کر رہا ھے؟مریض نے نقاہت کی حالت میں، نرس کو دیکھے بغیر ھی اچاٹ سے لہجے میں کہا: ڈاکٹر جِبسن۔

نرس نے حیرت  کے ساتھ ڈاکٹر کا نام سنا اور  اپنا کام چھوڑتے ھوئے،  مریض سے قریب ھو کر  پوچھا: سر، کیا واقعی ڈاکٹر جِبسن نے آپ کا آپریشن کرنا قبول کر لیا ھے؟

مریض نے کہا: جی، میرا آپریشن  وہ ھی کر رھے ہیں۔

نرس نے کہا: بہت ھی عجیب بات ھے، مجھے یقین نہیں آ رہا۔ 

مریض نے پریشان ھوتے ھوئے پوچھا: مگر اس میں ایسی کونسی عجیب بات ھے؟

نرس نے کہا: دراصل اس ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں آپریشن کیئے ہیں۔ان کے آپریشن میں کامیابی کا تناسب سو فیصد ھے۔ ان کی شدید  مصروفیت کی بناء پر، ان سے وقت لینا انتہائی دشوار کام ھوتا ھے۔ میں اسی لیئے حیران ھو رھی ھوں کہ آپ کو کس طرح ان سے وقت مل گیا ھے؟.

مریض نے ایک طمانیت کے ساتھ نرس سے کہا بہرحال، یہ میری خوش قسمتی ھے کہ مجھے ڈاکٹر جِبسن سے وقت ملا ھے اور وہ ھی میرا آپریشن کر رھے ہیں۔ 

نرس نے ایک بار اپنی بات دہراتے ھوئے کہا کہ: یقین جانیئے میری حیرت ابھی تک برقرار ھے کہ اس دنیا کا سب سے اچھا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کرے گا!!

اس گفگتگو کے بعدمریض کو آپریشن تھیٹر  پہنچایا گیا، مریض کا  کامیاب آپریشن ھوا اور اب مریض بخیروعافیت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ھے۔۔۔۔

ایک بات جو بتانے والی ھے وہ یہ کہ مریض کے کمرے میں آنے والی عورت کوئی عام  نرس نہیں بلکہ اسی ہسپتال کی ایک ماہر نفسیات لیڈی  ڈاکٹر تھی جس کا کام مریضوں کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر آپریشن کیلیئے، کچھ ایسے طریقے سے تیار اور مطمیئن کرنا تھا   جس کی طرف مریض کا شک بھی نہ جا سکے.

اور اس بار اس لیڈی ڈاکٹر نے اپنا کام نرس کی یونیفارم میں مریض کے کمرے میں رکھے گلدستے کو سنوارتے سنوارتے کر دیا تھا۔ اور مریض کے دل و دماغ میں یہ بات بہت ھی خوبصورتی سے بٹھا دی تھی کہ جو ڈاکٹر اس کا آپریشن کرے گا وہ دنیا کا مشہور اور کامیاب ترین  ڈاکٹر ھے جس کا ہر آپریشن ایک کامیاب آپریشن ھوتا ھے۔  اور ان سب باتوں سے مریض بذات خود ایک مثبت انداز میں بہتری کی طرف لوٹ آیا۔

امید اور اچھا احساس  دلانا اور مثبت سوچنے پر مجبور کرنے کیلئے آپ کا ماہر نفسیات ھونا ضروری نہیں

کسی مایوس شخص کو تسلی اور خوش امیدی کے دو بول جادوئی اثر اور وہ توانائی دیتے ہیں جو کسی دوا میں نہیں اس لیئے ہمیشہ اچھا بولیئے۔ دوسروں کو نئی امید دلائیے۔۔۔

شاید آپکے چند خوبصورت الفاظ کسی کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا دیں..

Thursday, December 14, 2023

WhatsApp New Features

 ‏واٹس ایپ WhatsApp میں ایک اور بہترین Feature کا اضافہ

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔


اب واٹس ایپ میں میسجز کو پن (pin) کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین چیٹس کو پن کر سکتے تھے مگر چیٹس کے اندر میسجز کو پن کرنا ممکن نہیں تھا۔‏مگر اب ایسا کرنا ممکن ہوگا اور کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔


یہ فیچر پن چیٹس کی طرح ہی کام کرتا ہے۔


یعنی چیٹ کے اندر کسی ایک میسج کو پن کیا جا سکتا ہے، جو اس چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گا۔


مگر پن چیٹس کے برعکس پن میسج مخصوص وقت کے بعد ہٹ جائیں گے۔


جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرے گا تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظر آئیں گے۔


بائی ڈیفالٹ ایک پن میسج 7 دن بعد ہٹ جائے گا۔


یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔


مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔


کمپنی کے مطابق یہ فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام صا


رفین کو دستیاب ہوگا۔

Multiple Desktops in Laptop 💻

 ‏پی سی Laptop پر multiple desktops کرییٹ کر سکتے ہیں کیسے میں اپ کو بتاتا ہوں اپ کو Press کرنا ہے 

 control window and d  

ایک نیا ڈیسک ٹاپ اپ کے سامنے کھل جائے گا اینڈ انہی تین keys کو یوز کر کے اپ کتنے بھی ڈیسک ٹاپdesktop کرییٹ کر سکتے ہیں اینڈ ایک ڈیسک ٹاپ سے دوسرے پر جانے کے لیے اپ کو

Control Window End Left or Right arrow 

کا یوز کرنا ہے اگر یہ دیکھنا ہے کہ کتنے Desktop اپ نے کرییٹ کر رکھے ہیں تو اپ کو Press کرنا ہے ونڈوز پلس ٹیب

windows +Tab

 تو اس طریقے سے اپ اپنے ڈفرنٹ ورکس ڈفرنٹ ڈیسک ٹاپس پر کر سکتے ہیں سیم PC یا لیپ ٹاپ کو یوز کرتے ہووے 

 کیا اپ کو اس کے بارے میں پتہ تھا پہلے 

کیا ا پ ایسی اور بہت ساری معلومات جاننا چاہتے ہیں تو ہمارے ہینڈل کو فالو کریں 

If you still don't understand the details then search Google. Or check out the thread 👇

Once you open Task View, you'll see a layout of your open applications and an option to create a new desktop at the top of the screen. To save even more time, you can bypass Task View and press the Windows key+Ctrl+D to create a new desktop. You can also use Task View to customize your deskt


ops.

Wednesday, December 13, 2023

Weight Loss in One Week

 ‏ایک ہفتے میں بڑھا ہوا پیٹ، اور فیٹ کم کرنے کا بہترین نسخہ

پڑھییے اور آگے پہنچاییے


 سفید زیرہ ایک زبردست جڑی بوٹی ہے جس کو تقریباًٍ ہر گھر میں مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔

 بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آپ زیرے کی مدد سے تیزی سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں 

۔ بہت سے لوگوں صرف زیرہ پانی کی مدد سے ایک مہینہ کے اندر اندر پانچ کلو سے زیادہ وزن کم کرتے دیکھا ہے

 وزن کم کرنے کیلئے زیرہ پانی زبرست ہے ہی اس کے علاوہ بھی زیرہ پانی کے بے شمار فائدے ہیں۔

 زیرہ پانی کا استعمال جسم میں موجود فاضل اور زہریلے مادوں کو نکال باہر کرتا ہے ۔ 


خاص کر زیرہ پانی کا استعمال جگر کی صفائی کرتا ہے جگر میں موجود فاضل مادوں کو نکال باہر کرتا ہے آپ کی آنتوں کی صفائی کرتا ہے ۔


 وزن کم کرنا بے شک ایک مشکل کام ہے لیکن وزن کم کرنے سے بھی مشکل کام پیٹ پر جمی چربی کا خاتمہ اگر آپ زیرہ پانی کا استعمال شروع کردیتے ہیں

 آپ دیکھیں گی کہ حیران کن طور پر آپ کے پیٹ پر موجود ضدی چربی پگھلنے لگے گی ۔آپ کا پیٹ پتلا ہونے لگے گا جو خواتین تیزی سے پیٹ کم کرنا چاہتی ہیں


 ان کیلئے زیرہ پانی کسی نعمت سے کم نہیں آج میں آپ کو سکھاؤنگی کہ زیرہ پانی کو کیسے تیار کیا جاتا ہے

 اس کے بعد زیرہ پانی کے مکمل فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ 

ایسے فوائد ہیں جو آپ سن کر یقیناً حیران رہ جائیں گے ۔ اس کو تیار کرنے کیلئے جو چیزیں چاہئیں ایک چائے کا چمچ زیرہ لینا ہے


 اسے ایک گلاس پانی میں ڈال کر مکس کرلینا ہے اس کو رات بھر بھیگنے کیلئے چھوڑ دیں صبح اٹھنے کے بعد کوئی پتیلی لینی ہے


 اسے چولہے پر رکھ اور ایک گلاس زیرے والا پانی کو اس برت میں ڈال دینا ہے اس کو اچھی طرح پکانا ہے تیز آنچ پر نہیں پکانا


 ۔اگر ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ بھگویا ہے اس کو اتنا پکانا ہے کہ ایک گلاس پانی آدھا گلاس پانی رہ جائے 


۔پھر کسی چھاننی کی مدد سے ایک گلاس میں نکال لیں۔اس کو ٹھنڈا کرکے ایک لیموں نچوڑ لیں ۔ اس کو نیم گرم حالت میں پینا ہے کبھی بھی گرم حالت میں نہیں پینا ۔ 


اس سے ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے ۔ اس کا استعمال میٹا بولزم ریٹ کو بڑھاتا ہے ۔ جن لوگوں کا وزن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے تو وہ اس کا استعمال شروع کردیں 


اس کے استعمال سے ایک دودن کے اندر ہی بڑھتا وزن کم ہونا شروع ہوجائیگا ۔ 


خون اور آئرن کی کمی زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے


۔ دو سے تین چمچ کھانے سے آپ کی ایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے اور یوں آئرن کی کمی کی علامات اور وہ طبی حالتیں دور ہوجاتی ہیں ،


جو اس کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسے کہ تھکن، سستی، چکر آنا اور توانائی کی کمی وغیرہ۔


 معیاری نیند بہترین عمل انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے


 جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیرہ میں میلاٹونن نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، 


جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے، اگر آپ کو پرُسکون نیند میسر نہیں تو اپنے رات کے کھا


نے میں زیرہ پانی کا زیادہ استعمال کیجیے

Not Detecting ChatGPT

 

‏اگر اپ بھی chatgpt سے ڈائریکٹلی کچھ بھی کاپی کر کے اپنے باس یا ٹیچر کو submit کر دیتے ہو تو رک جاؤ نہیں تو اپ کے ساتھ بہت غلط ہو رہا ہے اج کل کافی ساری ایسی Website  ا گئی ہیں جو بتا دیتی ہیں کہ کوئی چیز artifical Intelligence  AI نے لکھی ہے یا پھر کسی ہیومن نے لکھی ہے اس چیز سے بچنے کے لیے اپ نے

Undetectable AI
پہ جانا جو چار جی پی ٹی نے چیز
un detectable AI writing tools



Tuesday, February 15, 2022

قرض کیسے ختم ہو گیا


 نہیں آرہی تھی کہ یہ قرض کیسے ختم ہوگا ، بس اللہ پاک کے 2نام پڑھے اور سارا قرض ختم ہو گیا

میرے پیارے بہن بھائوں زندگی میں غم اور پریشانیاں تو ہر انسان پر آتی ہیں کبھی بھی ان غموں اور پرشانیوں سے گھبرانا نہیں چاہیے جب بھی کوئی غم آئے کوئی پریشانی آئے فوراً اپنا سارہ غم اپنا سارا دکھڑا اللہ رب العزت کو سنائیں- اسی طرح غموں اور پرشانیوں کو ٹالنے کےلئے خود اللہ پاک نے قرآن پاک میں سورۃ الكهف میں فرمایا- “اللہ کوپکارو اُسکے سفاتی ناموں کےساتھ” اسی طرح اللہ تعالیٰ کے2 صفاتی نام ’’یا قادر یا نافع ‘‘جو بڑا اثر رکھتے ہیں اور جو شخص دل کی گہرائیوں سے ان ناموں کو پڑھے گا تو انشااللہ ہر حاجت پوری ہو گی- اس عمل کو آپ چلتے پھرتے کرتے رہیں تو تبھ ہی جاکر آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی ملے گی انشاء اللہ۔

ملازمت کا نا ملنا گھریلو پریشانیاں یا پھر کسی بھی قسم کی تنگد ستی ہو تو ایک ایسا وظیفہ ہے جس کے پڑھنے سے مذکورہ پریشانیاں ختم ہوجائے گی اور دولت کی فروانی ہوجائے گی۔ اس سے گھر میں برکت اور سکون ہوگا ۔ملازمت مل جائے گی ، مال میں بھی برکت کے اثرات ہونگے حضرت علی رضی اللہ کے پاس ایک غلام آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنے آقا سے مکاتبت کر لی ہے لیکن ادائگی کے لئے میرے پاس رقم نہیں آپ کچھ ذکر بتا دے کہ میرا کام ہوجائے ۔ اور میں آزاد ہو جاؤ حضرت علی نے فرمایا کہ کیوں نہ میں تمہیں وہ دعا سکھاؤ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائی ۔ دعا یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھے اور اگر ممکن ہو تو اس کو اپنا معمول بنا لے ان شاءا للہ کچھ دنوں میں ہی ادھار ختم ہوجائے گا اور مال میں برکت اور فراوانی ہو گی ۔ دعا درج ذیل ہے ۔ اَللّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَ اَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ (صحیح ترمذی)ترجمہ: اے اللہ! تُو میرے لیے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے اور مجھے غنی کر دے اپنے فضل کے ساتھ اپنے سوا سب سے

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قرض سے نجات کے لیے یہ دو آیات پڑھنے کی نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ جو مصیبت زدہ مسلمان ان آیات کو پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کا قرض اور مصیبت دور کر دے گا: قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَ-نْ-زِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ترجمہ: تُو کہہ دے اے میرے اللہ! سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے فرماں روائی عطا کرتا ہے اور جس سے چاہے فرماں روائی چھین لیتا ہے- اور تُو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے۔ خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے- یقیناً تُو ہر چیز پر جسے تُو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔تُو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے- اور تُو مُردہ سے زندہ نکالتا ہے۔ اور زندہ سے مُردہ نکالتا ہے۔ اور تُو جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق عطا کرتا ہے۔

Sharing is caring!


 

Wednesday, February 2, 2022

Omicron subvariant BA.2 'more infectious

 The BA.2 subvariant of the Omicron Covid variation, which has rapidly taken over in Denmark, is more contagious than the more normal BA.1 and more ready to contaminate immunized individuals, a Danish report has finished up.


The review, which dissected Covid contaminations in excess of 8500 Danish families among December and January, observed that individuals tainted with the BA.2 subvariant were around 33% bound to contaminate others, contrasted with those tainted with BA.1.


Around the world, the "first" BA.1 subvariant represents more than 98% of Omicron cases however its nearby cousin BA.2 has in practically no time turned into the predominant strain in Denmark, ousting BA.1 in the second seven day stretch of January.


"We infer that Omicron BA.2 is innately considerably more contagious than BA.1, and that it likewise has insusceptible equivocal properties that further lessen the defensive impact of immunization against contamination," the review's specialists said.


The review, which has not yet been peer-investigated, was directed by scientists at Statens Serum Institut (SSI), Copenhagen University, Statistics Denmark and Technical University of Denmark.


"In the event that you have been presented to Omicron BA.2 in your family, you have 39% likelihood of being contaminated inside seven days. On the off chance that you rather had been presented to BA.1, the likelihood is 29%," lead concentrate on creator Frederik Plesner told Reuters.


That proposes BA.2 is around 33% more irresistible than BA.1, he added.


BA.2 cases have additionally been enrolled in the United States, United Kingdom, Sweden and Norway yet to a lot lesser degree than in Denmark, where it represents about 82% of cases.

The concentrate likewise showed that BA.2 was somewhat better compared to BA.1 at contaminating immunized and promoter inoculated individuals, demonstrating more prominent "safe sly properties" of the subvariant.


In any case, immunizations actually assumed a significant part, the review underlined, since both promoter inoculated and completely immunized people were less similar to get contaminated and communicate either sub variations, contrasted with those not inoculated.


Fundamental investigation by SSI has shown that there is no distinction in the danger of hospitalisation for BA.2 contrasted with BA.1.


The concentrate likewise affirms primer investigation from England which showed BA.2 seems to have a significant development advantage over the BA.1 type, as indicated by the UK Health Security Agency.

‏کہ اپ اپنے بچوں کو یوٹیوب کے اوپر غیر اخلاقی ویڈیو سے بچانا چاہتے ہیں

  ‏کہ اپ اپنے بچوں کو یوٹیوب کے اوپر غیر اخلاقی ویڈیو سے بچانا چاہتے ہیں   ہم اپ کو یوٹیوب ایپلیکیشن YouTube appکے حوالے سے ایسی خفیہ سیکرٹ...